گلوکارہ آئمہ بیگ جو پچھلے کچھ عرصہ میں کافی تنازعات کی زد میں رہی ہیں. ان کی منگنی جو کہ معروف ماڈل شہباز شگری سے ہوئی تھی وہ ختم ہو گئی ، آئمہ پریشان رہنے لگیں . اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میری شادی ہو چکی ہے اور میری شادی میرے میوزک کے ساتھ ہوئی ہے. میرے پاس ابھی وقت نہیں ہے کہ میں کسی اور پر توجہ دوں .، آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اس لئے میں فی الحال اس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ میری شادی میرے میوزک سے ہو چکی ہے تو ایسے میں کوئی مرد میری زندگی میں آجائے تو میں اسکو بونس تصور کروں گی . آئمہ نے مزید کہا کہ میں نے تو بس یہی سیکھا ہے کہ انسان کو اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کبھی کسی کے
ساتھ شئیر نہیںکرنے چاہیں مجھ سے یہ غلطی ہوئی ہے جس خمیازہ مجھے بھگتنا پڑا ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں خود کو خوش نصیب تصور کرتی ہوں کہ میرے مداح مجھے نہ صرف سننا چاہتے ہیں بلکہ میری زندگی سے جڑے معاملات کو بھی جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں . یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں کیفی خلیل کے گیت کہانی سنو کو دوبارہ گایا اور ریلیز کیا ان کا گیت بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور آئمہ اس گانے کی کامیابی پر کافی خوش ہیں.