گلوکارہ آئمہ بیگ جنہوں نے حال ہی میں کہانی سنو گانا گایا اور مزید شہرت حاصل کی ، اس گیت کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کیفی خلیل بہت ہی عاجز انسان ہیں مجھے اس بات کاندازہ اس وقت ہوا جب میں نے ان کو کال کی اور کہا کہ میں نے آپکا گیت کہانی سنو گانا ہے تو انہوں نے دوسری بات ہی نہیں کی اور کہا کہ گا لو . آئمہ بیگ نے کہا کہ کیفی خلیل نہایت ہی ٹیلینٹڈ ہیں. انہوں نے مجھے کہا کہ آپ نے جب سے کہانی سنو گایا ہے تب سے میرا گایا ہوا کہانی سنو زیادہ سنا گیا ہے. اس سے پہلے بھی میرا گانا سنا جا
رہا تھا لیکن آپ نے اسکو مزید شہرت دیدی ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں نے یہ گانا گانا ہی تھا چاہے کسی کوپسند آتا یا نہیں آتا. میں اس چیز کی پرواہ نہیں کرتی کہ کسی کو کوئی چیز پسند آئیگی یا نہیں میں صرف اپنا کام کرتی ہوں. آئمہ نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے مداح بہت پسند کرتے ہیں ، اور میرے ہر گیت کو پذیرائی دیتے ہیں.