اداکار فیروز خان نے ان تمام اداکاروں سے معافی مانگ لی ہے جن کے نمبرز اور گھر کے ایڈریس انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کئے تھے. یوں ان کی تقریبا ان تمام اداکاروں کے ساتھ صلح ہو گئی ہے جن کو انہوں نے ناراض کیا تھا. حال ہی میںمنیب بٹ نے بھی سوشل میڈیا فیروز خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ میری فیملی اور فیروز خان کے درمیان جو بھی معاملات ہوئے میں ہم ان کو بڑوں کی رہنمائی میںختم کر رہے ہیں. اس کے بعد ایمن اور منال بھی آ گئی ہیں میدان میں ان کہنا ہے کہ ہمارا مقصد فیروز خان کی امیج کو خراب کرنا یا ان کا دل
دکھانا نہیں تھا. ان دونوں بہنوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید یہ بھی لکھا کہ فیروز خآن اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اور ویسے بھی ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ہمیںکیا کسی کو بھی اس میں نہیں آنا چاہیے. یوں فیروز خان اور انکی سابقہ اہلیہ کی حمایت کرنے والوں کے درمیان صلح صفائی ہو گئی لہذا اب کوئی بھی علیزے سلطان کے حق میں کھڑا نظر نہیں آئیگا. اور بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ فیروز خان کی ساکھ دوبارہ سے بحال کر لی گئی ہے.