حال ہی میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کا سانگ فنکارایاں ریلیز ہوا ہے ،یہ گانا کافی مقبول ہو رہا ہے ، اس گانے کے حوالے سے آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ گانا مرحوم شکیل سہیل نے لکھا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ شکیل مرحوم تو اس گانے کے لکھنے سے چھ ماہ پہلے ہی وفات پا گئے تھے ، میں نے اس گیت کو لکھا اور کمپوز کی تھا اور آئمہ بیگ صرف اس گیت کو گانے کےلئے آئی تھی اور تین گھنٹے میں یہ گانا گا کر چلی گئیں تھیں ، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں حقائق مسخ کرکے بیان کئے ہیں اور جو اور جسکا کریڈٹ بنتا ہے اسکو نہیں دیا.
آئمہ بیگ اپنے فیکٹس چیک کریں اور جس کا جو کریڈٹ بنتا ہے اس کو دیں، انہوں نے کہا کہ ڈان اخبار کو بھی چاہیے کہ وہ حقئاق کو پہلے چیک کر لیا کرے پھر کوئی خبر لگایا کرے . یاد رہے کہ شیراز اپل معروف سنگر ، سانگ رائٹر اور کمپوزر ہیں ان کے بنائے ہوئے گیتوں کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے. نوے کی دہائی میں ان گیت بھارت میں بھی بہت مقبول رہے اور شیراز نے اے آر رحمان کے ساتھ بھی کام کیا.








