ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں نامور شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی-

باغی ٹی وی : پاکستانی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہور ہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ بڑے ہی دھوم دھام سے منائی ہے-

https://www.instagram.com/p/CFVU5x1BK50/?igshid=1p1j4573rj6wp
https://www.instagram.com/p/CFVOzPphV9c/?igshid=dxiyqyfn1ajt
https://www.instagram.com/p/CFVH7UOhxdS/?igshid=17238tcv5t2ws
امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں نامور شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں سارہ خان، فلک شبیر، صبور علی، نور ظفر خان، مومل شیخ، ندا یاسر، حسن حیات، یاسر حسین،سید جبران شاہ اور شہزاد شیخ سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں جنہوں نے تقریب کو خوب انجوائے بھی کیا-


انسٹاگرام تصاویر
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل گزشتہ ماہ 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں اور محرم الحرم کی بناء پر اس جوڑی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کرکے امل کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا تاہم یوم عاشور کے دن سالگرہ منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایمن اور منیب کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے امل کو ڈھیر ساری مبارک باد اور دعائیں دی گئی تھیں وہیں کچھ مداحوں کی جانب سے ایمن اور منیب کو امل کی سالگرہ 10 محرم الحرام کے دن منانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ ایمن اور منیب کی بیٹی کی پہلی سالگرہ ہے مگر اُنہیں آج کے دن کے احترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا ۔

ایمن اور منیب بیٹی امل کی سالگرہ منانے پرصارفین کی تنقید کی زد میں

Comments are closed.