شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز منال خان اور اداکار احسن محسن نے بات پکّی ہونے کی اطلاع دی جس کی تصویریں دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

منال خان اور احسن محسن کی تصویروں پر جہاں اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں کچھ صارفین نے شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی پر تنقید بھی کی-

صارفین کی تنقید پر منال خان اور احسن محسن تو خاموش رہے تاہم ایمن خان خاموش نہ رہیں کرار جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے-

ایمن خان نے صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپنا منہ بند رکھیں اور تنقید کرنے کے بجائے منال اور احسن کو اُن کی نئی زندگی کے لیے مبارکباد اور دُعائیں دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خوشی کے موقع پر منفیت پھیلانا بند کریں۔

دوسری جانب ایمن خان نے جوڑی کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی اور احسن محسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہن کا خیال رکھنا-

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کردیا ہے منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی-

منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

Shares: