مظفرآباد میں کرونا سے متاثرپہلا کیس سامنے آگیا، عباس انٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزامبورانتظامیہ کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے ضلع بھر میں خوف و ہراس

0
57

مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) دارالحکومت مظفرآباد میں کروناسے متاثرہ مریض کے حوالے سے ایمز امبور کی انتظامیہ کی مبیئنہ غفلت اور نااہلی کھل کر سامنے آگئ،ایگزیکٹیوڈائریکٹر ایمز اور جوائنٹ ایگزیکٹیوڈائریکٹر کی سنگین غفلت کا انکشاف۔
5 دن تک کورونا سے متاثر مریض ہسپتال میں داخل رہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے تحفظات کے باوجود مریض کو نہ تو الگ سے ٹریٹمینٹ دیا گیا اور نہ ہی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی.اب مزکورہ مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک سنگین صورتحال سامنے آنے کا حدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ مزکورہ مریض 5 اپریل کو پہلے دن ایمرجنسی میں داخل کیا گیا بعدازاں 12.30 پر اسے میڈیکل وارڈ 2 کے بیڈ نمبر ایک پر شفٹ کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر متعلقہ عملہ اس مریض کو ٹریمینٹ کرتا رہا اور مزکورہ مریض کو جس مشین سے بھاپ دی جاتی رہی اُسی مشین سے باقی مریضوں کو بھی بھاپ دی گئی جس سے حدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک مریض جب چار دنوں تک ہسپتال میں سب مریضوں کے ساتھ داخل رہتا ہے اس دوران اسے کس کس ڈاکٹر ، پیرامیڈیکل سٹاف نے چیک کیا وہ بھاپ مشین جو اسکے علاوہ دیگر مریضوں کو لگی اُن کی تعداد کیا ہےاور اب خدا نخواستہ اتنے لوگ متاثر ہوتے ہیں تو یہ سلسلہ کہاں جا کہ رُکے گا.
ذرائع کے مطابق ایمز کا وہ سٹاف تو اس وقت شدید خوف میں مبتلا ہو چکا ہے جبکہ پورے ہسپتال میں خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے بعض اطلاعات کے مطابق مریض کو اٹینڈ کرنے والے ڈاکٹرز سمیت دیگر سٹاف کو چھتر کلاس قرنطینہ میں رکھے جانے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے جبکہ پیرامیڈیکل سٹاف نے انکشاف کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ صرف ایک ماسک دیتی ہے جسکے حوالے سے گارنٹی کے لئے دستخط لیے جاتے ہیں کہ اس ماسک کو 3دن تک استعمال کیا جائے گا کورونا وائرس سے اگر مظفرآباد میں صورتحال بگڑتی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال کی انتظامیہ پر عائد ہو گی کہ جن کی مبینہ غفلت کے باعث ہسپتال کے علاوہ ضلع بھر میں خوف و ہراس اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے.

Leave a reply