کرونا سے متاثرہ شخص‌کو آئسولیشن اسپتال منتقل کردیا گیا، شہری خود کو گھروں تک محدود کریں، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد

0
36

مظفرآباد(عطاءالرحمٰن) دارلحکومت مظفرآباد میں کورونا وائرس کے پہلے متاثرہ مریض کی تشخیص کے بعد اسے آئیسولیشن اسپتال بینک روڈ منتقل کردیا گیا, ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں ایمز کے بعض حصوں کو سیل کروادیا.
جمعہ کے روز ڈی سی بدر منیر اور ایس ایس پی یاسین بیگ نے ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اعوان کے ہمراہ عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کے بعد طے پایا کہ مریض سے ملنے والے جملہ 36 افراد بشمول رشتہ داروں کی فہرست مریض سے مکمل معلومات کے بعد تیار کرکےسب کے کورونا ٹیسٹ لئیے جائیں اور انہیں قرنطینہ کیا جائے گا.
اس سلسلہ میں ٹیموں کی تشکیل کردی گئی ہے جن میں محکمہ صحت,جس کے بعد ٹیمیں مختلف مقامات پر پہنچ چکی ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افیسران و عملہ شامل ہے جو مکمل جانچ و شناخت کے بعد ٹیسٹ لیں گے اور سب کو پی پی ایز بھی فراہم کئیے جارہے ہیں,ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ کی ٹیمیں ثناءاللہ کے ملاقاتیوں کو تلاش کر کے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کرنے کی کاروائی کر رہی ہیں.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدر منیر اور ڈی ایچ اوڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اب مکمل طور پر گھروں میں خود کو پابند کرلیں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے اس کے ساتھ عوام ایسے افراد کی ضرور نشاندہی کریں جو بیرون ملک سے آئیں ہیں ایسے افراد رضاکارانہ طور پر خود کو گھروں میں ہی قرنطینہ کریں اور اگر کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو فوری اپنے ٹیسٹ کروالیں.

Leave a reply