![aina asif](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/08/6267c01df02f9.png)
ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے جو کردار مل رہےہیں میں ان سے بہت زیادہ خوش ہوں. انہوں نے شادی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو لوگ جب آپس میں نکاح کرتے ہیں ساتھ چلتے ہیں تو ایک وقت میں آکر ایسے لگنے لگتا ہےکہ جیسے ساتھ نہیں چل سکتے . لیکن صرف اس لئے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں کیونکہ دنیا کیا کہے گی اگر راستے الگ کر لئے تو. عینا آصٍف نے کہاکہ جب ایک دوسرے کے ساتھ بن ہی نہیں رہی ایک چھت کے نیچے رہا ہی نہیں جا سکتا تو پھر دنیا کی پرواہ کیوں کرنی آپ راستے الگ کر لیں لوگوں نے تو ہر حال میں باتیں ہی کرنی ہوتی ہیں،
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں فائدے بھی ہوتےہیں نقصانات بھی ، کچھ لوگ شادی کے خیال سے بھی آپ کو نفرت کرنے کو کہیں گے اور کچھ کہیں گے کہ شادی ایک خوبصورت چیز ہے اس کے بعد زندگی بدل جاتی ہے. یہ آپ نے دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں زندگی آپ کی ہے فیصلے بھی آپ کے ہونے چاہیے، انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے فیصلوں میں خود مختار ہونا چاہیے.