آئندہ ہفتےہم نیاریکارڈقائم کریں گے،ویلڈن پاکستان ، اسد عمر

asad umar

آئندہ ہفتے ہم نیاریکارڈ قائم کریں گے،ویلڈن پاکستان ، اسد عمر

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے12سے18جون تک23لاکھ افرادکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے،ایک دن میں 3لاکھ 32ہزار 877 افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے،

ان کا کہناتھا کہ یہ کسی بھی ہفتےمیں سب سےزیادہ ویکیسی نشین لگائی گئی،15لاکھ ویکسین آج پاکستان پہنچ جائےگی.آئندہ10دن میں50لاکھ ویکیسین پاکستان آجائےگی.آئندہ ہفتےہم نیاریکارڈقائم کریں گے،ویلڈن پاکستان،

محمکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھرکےویکسی نیشن سینٹرزآج بندرہیں گے.24گھنٹےچلنےوالےایکسپوویکسی نیشن سینٹرکوبھی آج بندرکھاجائےگا.
ویکسی نیشن کی قلت کےباعث تمام سینٹرزآج بندرہیں گے.

ادھر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید37 اموات ہوئی ہیں.

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار65 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.55 فی صد رہی۔

Comments are closed.