یروشلم: دنیا میں کہیں ایک طرف مسلم حکومتوں میں انتشار ہے اور اقتدارکی خواہش کے پجاریوں کا دھرنا جاری ہے تودوسری طرف اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر حملے جاری ہیں، اسلام اورمسلمانوں کی خیر خواہی کا دم بھرنے والوں پاس اتنی فرصت نہیں کہ وہ مقہور،مجبوراورمظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ڈی چوک میں کوئی مذمتی احتجاجی مظاہرہ ہی کر سکیں ،
ن لیگ کادھرنے میں شامل ہونے سے انکار،مولانا نے "گونواز گو”کے نعرے…
فلسطینی حکام کی طرف سے یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے غزہ میں کیے جانے والے فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حماس نے واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر ذمہ داری عائد کی ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے واضح جارحیت ہے۔
عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…
غزہ میں موجود سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح حماس کے بیس اور دیگر عسکری گروہوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں ایک نیول بیس، ایک کمپاونڈ اور ایک ہتھیار بنانے کا پلانٹ بھی شامل تھا۔
تازہ ، اہم ترین ، تحقیقاتی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کا وہ چینل جوہرکسی کی پہنچ میں…