اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو ‘نشان امتیاز’سول سے نوازا دیا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کل اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو نشان امتیاز سول دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو نشانِ امتیاز عطا کیا۔
ذرائع کےمطابق اس موقع پرشرکائے تقریب کے چہروں پرجواداسی اوراپنے ایئر چیف کے لیے محبت بھرے جزبات تھے وہ اس قدراحساس پیدا کررہے تھے کہ کوئی بھی مجاہد انورکورخصت کرنے کے لیے تیارنہیں تھا
خیال رہے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان 18 مارچ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18مارچ کوایئر ہیڈ کوارٹر میں ہو گی ، جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔
گذشتہ روز پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کرکے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔
دوسری طرف نئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرکا اعلان کردیا گیا ہے