بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی نے بنگلور سے لندن جانے والی دو پروازوں (AI133) کو مقررہ 10 گھنٹے کے پروازی وقت سے تجاوز کروایا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا کے قابلِ احتساب منیجر نے پروازوں کے اصول و ضوابط کی پابندی یقینی نہیں بنائی، جس سے سول ایوی ایشن قوانین کے تحت ان پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔یہ پروازیں 16 اور 17 مئی 2025 کو چلائی گئیں، جو ڈی جی سی اے کے سول ایوی ایشن ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی سی اے نے کمپنی سے سات دن کے اندر وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مقررہ مدت میں جواب نہ دینے کی صورت میں یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔

بےنظیر ہنرمند پروگرام کا اجراء، صدر زرداری کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم

کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایران کشیدگی: دو سے زائد امریکی بی ٹو بمبار طیارے میزوری سے روانہ، گوام کی جانب پرواز

ایران کے تازہ میزائل حملے، بین گورین ایئرپورٹ، حیفا اور دیمونا سمیت اسرائیل کے کئی اہم اہداف نشانہ

اسحاق ڈار اور آرمی چیف کی ترک صدر سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

Shares: