باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نئی آنے والے ایئر لائن ایئر سیال کے مالک فضل جیلانی نے بڑا اعلان کر کے پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں
ایئر سیال کے مالک فضل جیلانی کا کہنا ہے کہ ایئر سیال دنیا سے جانے والے افراد کی میتوں کی منتقلی اور لواحقین کو فری سروس دے گی، اسکے علاوہ بھی ہم بہت کچھ کریں گے اور یہ سب اللہ کی رضا کے لئے کریں گے ، کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے،جہاں جہاں ہماری فلائٹس جائیں گی ، نیشنل ہو یا انٹرنیشنل،کہیں سے بھی میتوں کی منتقلی کے لئے کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے.
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1337633134389710849
واضح رہے کہ پاکستان یا بیرون ملک اگر کسی کی موت ہو جائے تو اس غم کے موقع پر بھی ایئر لائنز چارجز لیتی ہیں جس کی وجہ سے ٍغریب اور مزدور طبقے کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایئر سیال کے مالک کے اعلان سے غریب اور مزدور طبقے کے افراد کو ریلیف ملنے کا امکان ہے کیونکہ دیار غیر میں اگر کوئی فوت ہو جائے تو اسکی میت کو واپس لانے کے لئے کافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
ایئر سیال کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا،ائیرسیال سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی،ایئر سیال کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں آپریشنز شروع کیے جائیں گے، جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور شامل ہیں، مستقبل میں پروازوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔
یہ نجی ایئر لائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان کا منصوبہ ہے،سیالکوٹ کا یہ ایئرپورٹ ملک کا پہلا اور واحد نجی ایئرپورٹ ہے۔
ایئرسیال نے دنیا کی سب سے بڑی ہوائی جہاز کے لیز پر دینے والی کمپنی ایری کیپ سے تینوں ہوائی جہاز کرائے پر لیئے ہیں۔نجی ملکیت والی ہوائی کمپنی کو 2017 میں ہوابازی ڈویژن کے ذریعہ اپنے آپریشن چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے قبل اس پرواز کی کارروائیوں کا آغاز رواں سال جون میں متوقع تھا ، لیکن وبائی امراض کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے اس پراجیکٹ کو کسی بینک نے سپورٹ نہی ںکیا بلکہ ہمارا پیسہ بینکوں میں پڑا ہوا ہے. ہم نے چار ارب کا پراجیکٹ شروع کیا ہے اور پانچ ارب کا ٹارگٹ ہے اس میں کسی بنک نے سپورٹ نہیں کیا ہماری بزنس کمیونٹی کا اپنا پراجیکٹ ہے . یہ ہمارا پراجیکٹ آغاز میں ہے اس میں ہم لاہور کراچی ، اسلام آباد اور پشاور کے لیے پروگرام ہے . تین جہازوں سے کام شروع کیا ہے کراچی میں ہمارا ہیڈ آفس ہے ، یہ ہمارا بنیادی پروگرام ہے اس ک بعد ہم اپنا آپریشن بڑھائیں گے . نائیٹ کوچ لیں اور کارگو کو بھی لیں گے.
ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ