ائیرہوسٹس کو تھپڑ مارنے والے مسافر پر کیا گزری

0
61

ائیرہوسٹس کو تھپڑ مارنے والے مسافر پر کیا گزری
باغی ٹی وی : لاہور: ایئر بلو کی پرواز میں ویڈیو بنانے سے روکنے پر مسافر نے اسمارٹ فون ایئر ہوسٹس کو دے مارا جس سے اس کا سر پھٹ گیا، جہاز لینڈ ہوتے ہی اے ایس نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ائیر بلیو کی دبئی سے اسلام اباد آنے والی پرواز پر مسافر محمد صغیر نے ائیر ہوسٹس منزہ وحید سے پہلے کھانا مانگا اور ساتھ ہی اپنے سمارٹ فون سے ائیرہوسٹس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

ائیرہوسٹس کے روکنے پر مسافر نے غصے میں اپنا سمارٹ فون ائیر ہوسٹس کے سر پر دے مارا ، جس سے ائیرہوسٹس کا سر پھٹ گیا۔ اسکے بعد ائیرہوسٹس کو تھپڑ مارا اور گالم گلوچ شروع کردی۔ دیگر مسافروں اور جہاز کے دوسرے عملے نے جب مسافر کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ مسافر عملے سے لڑ پڑا اور گالم گلوچ شروع کردی۔بات گالم گلوچ سے عملے سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ، اس دوران مسافر نے ائیرہوسٹس کو بھی تھپڑ ماردیا جس پر دیگر مسافر وں اور عملے نے کپتان کو شکایت کی ۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ سے قبل کپتان نے اے ایس ایف کو طلب کیا اور طیارہ لینڈ ہوتے ہی اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت صغیر کے نام سے ہوئی ہے، وہ بظاہر نشے میں یا ذہنی مریض لگتا ہے جبکہ زخمی ہونے والی ائیر ہوسٹس کو بھی طبی امداد دی گئی جس کے سر ہر پٹی باندھ کر گھر بجھوا دیا گیا جبکہ مسافر کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔

نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے مسافر کو معاف کردیا جس کے بعد انتظامیہ کے کہنے پر اسے رہا کردیا گیا، انتظامیہ کے مطابق مسافر کی فیملی نے اس کی حرکت پر معافی مانگ لی ہے۔

Leave a reply