ایرانی راکٹوں نے ہدف کو پایا یا نشانہ خطا گیا ؟

0
44

ایرانی راکٹوں نے ہدف کو پایا یا نشانہ خطا گیا ؟

باغی ٹی وی : دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کو راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ راکٹوں کا نشانہ خطا ہو گیا اور یہ سفارت خانے کے بجائے عراقی کابینہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی تعمیرات پر گرے۔

بعد ازاں عراقی فوج نے اعلان کیا کہ دو کیٹوشیا راکٹس بغداد میں گرین زون میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ الحدث اور العربیہ نیوز چینلوں کے مطابق عراقی دارالحکومت کی فضاؤں میں امریکی طیاروں کی پراوزوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے عراق کے صوبے انبار اور اربیل میں دو فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ ان دونوں اڈوں پر امریکی فوجی موجود ہوتے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ عراق میں دو فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد ایران اپنے موقف کی شدت میں کمی لا رہا ہے۔ دونوں حملوں میں مذکورہ اڈوں پر موجود امریکی یا عراقی فوجیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔
بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،
وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے تمام فوجی خیریت سے ہیں اور ہمارے فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔

Leave a reply