ائیر پورٹ پر پرندے کا طیارے سے ٹکرانے کا ایک اور واقعہ سی اے اے کی بدعنوانی اور بد انتظامی کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے مبشر لقمان

0
44

ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کا سلسلہ جاری ایک اور پرندے کا جہاز سے ٹکرانے کا واقعہ سامنے آگیا-

باغی ٹی وی : پاکستان میں مسافر طیاروں‌ سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے . جس سے نہ صرف بڑے جانی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے بلکہ وہاں طیارے کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے اور کھی یہ ٹکراؤں بہت بڑی حالیہ دنوں میں پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیںِ-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ٹوئٹ میں حال ہی میں پرندے کا جہاز سے ٹکرانے کا انکشاف کیا ہے-


مبشر لقمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ائیر پورٹ میں آج ایک اور پرندے کا طیارے سے ٹکرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے پرندہ طیارے کے بائیں انجن سے ٹکرایا-

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ طیارے کے عملے کے مطابق یہ ٹیک آف سے قبل ٹھیک تھا۔

مبشر لقمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس طرح آئے روز پرندوں کا طیاروں سے ٹکرانا ایئر لائنز کی شہرت کے لئے اور اس کو چلانے کے لئے بہت ہی خطرناک ہو سکتا ہے-

انہوں نے سی اے اے پر تنقید کر تے ہوئے لکھا کہ یہ سی اے اے کی بدعنوانی اور بد انتظامی کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر تب کوئی سو موٹو لیا جائے گا جب کوئی حیران کن اور بڑا حادثہ پیش آئے گا ؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طیاروں سے پرنوں کے ٹکرانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں 28 ستمبر کی اطلاعات کے مطابق ایک دن میں 5 پرندوں کے متاثرہ واقعات رونما ہوئے درج ذیل طیاروں سے پرندے ٹکرائے 1 پی کے 301 / اسلام آباد سے کراچی. پی کے 204 دبئی سے لاہور، پی کے 5716 / ایم ای ای ڈی ملتان.4) پی کے 309 / آئی ایس بی۔ کے ایچ آئی۔

سی اے اے کی نا اہلی، جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے. کراچی ایرپورٹ پر ایک ہی دن میں 5 پروازوں سے پرندے ٹکرانے واقعات رونما پرندے پی آئی اے کی 4 اور ایربلو کی ایک پرواز سے ٹکرائے، جہاز بڑے حادثات سے بال بال بچے، اگست سے ستمبر کے دوران 39 پروازوں سے پرندے ٹکرائے ایئر بلیوکراچی سے لاہور، اسی طرح‌اگست میں‌ 10، ستمبر میں 15 طیاروں کو پرندے ٹکرائے-

واضح رہے کہ ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے مزید ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ تمام ایئرپورٹس اور اسکے اطراف کے علاقوں میں ہماری ٹیمیں الرٹ ہیں ۔ اٰیئر پورٹس کے اطراف پر کچرا کنڈیاں موجود ہیں، بارہا ہر متعلقہ اداروں کو مطلع بھی کیا ہے اور ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔ مون سون سیسزن میں پرندے زیادہ ہوتے ہیں ، گزشتہ دو روز میں طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔

طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب ریفرنس پر فیصلہ مؤخر

Leave a reply