اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔
باغی ٹی وی : ذرائع کےمطابق عمران خان کوائیر پورٹس پروی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔
میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نےویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے:عمران خان
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں عمران خان کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہےکہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیرپورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائےجووہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔
شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم
علاوہ ازیں سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہےسازش کا مجھے پہلے پتہ تھا، چند دن پہلے پورا علم ہوگیا ہے، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے اور ایک محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، ویڈیو میں پچھلی گرمیوں سے اب تک سازش میں ملوث کرپٹ ٹولےکے ایک ایک شخص کا نام بتایا ہے،، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو قوم کے سامنے آئےگی تاکہ سارے پاکستانیوں کو پتہ چلےکہ کون کون ملوث تھا-
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھاکہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہےعمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں انہوں نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔