ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، وزیر اعظم

ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، ملکی اور عالمی ماہرین، پاک فوج کے سینئر آفیسرز و دیگربھی سیمینار میں موجود تھے

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ری بوٹنگ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کرے گی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے، حکومت پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں، پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہےوزیر اعظم نےقومی سیمینا’’ری سیٹنگ ری بوٹنگ پاکستان‘‘کےآخری سیشن کی سربراہی کی۔سیمینار میں ملکی غیر ملکی ماہرین،صنعت کاروں کےنمائندوں شریک ہوئے جب کہ سول ملٹری کے اعلیٰ افسران بھی سمینار میں شریک تھے۔

ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز اور این ڈی یو نے سفارشات پیش کیں۔ آئی سی ٹی سیکٹر پر سیمینار کے انعقاد پر وزیراعظم نے این ڈی یو کی ستائش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی سی ٹی سیکٹرمیں روزگار اور محصولات بڑھانےکی صلاحیت ہے، انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگارکےبہت مواقع ہیں پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرور

Comments are closed.