ایسا سلوک تو کلبھوشن اور ابھی نندن کے ساتھ نہیں ہوا جیسا … سعید غنی حکومت پر برس پڑے
سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر جو الزامات ہیں وہ سب کے سب سندھ کےہیں، ان الزامات میں کوئی بھی ادارہ اور ملزم سندھ سےباہر کا نہیں ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اورکوئی ایسا مقدمہ نہیں کہ جرم کہیں اورہوا ہے اور ٹرائل کہیں اور ہو رہا ہو، ایسا توکلبھوشن،ابھی نندن اوراحسان اللہ احسان کےساتھ بھی نہیں ہوا، ملزمان کوعدالتوں نے جو جو سہولیات دیں وہ بھی نہیں دی جا رہیں،
سعید غنی نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت کی جو حالت ہےوہ ہم نےنہیں نیب کےڈاکٹرزنےبنائی ہے، موجودہ حکومت جو سلوک کر رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، سارےسلوک کاایک ہی مقصد ہے کہ بلاول بھٹو کاموقف تبدیل کیاجاسکے، ان کواحساس ہوناچاہیےکہ اس پارٹی نےجانیں دیکرموقف نہیں بدلا تواب کیسےبدلیں گے، اگرایساہےتوہماراموقف ہےعلیمہ خان،جہانگیرترین،اسد قیصراوردیگر کےمقدمات سندھ میں چلائیں، پیپلزپارٹی پرمظالم میں جوادارےآلہ کار بن رہےہیں وہ ملک کوکمزور کررہےہیں یامضبوط کررہےہیں، یہ رویہ کسی پارٹی کسی سیاستدان کیخلاف نہیں بلکہ ایک صوبےکو نشانہ بنایا جارہاہے،