شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے آخر کار بیٹی ماہ نور کی تصویر شیئر کردی۔
باغی ٹی وی :گزشتہ برس 12 ربیع الاول کو عائشہ خان کے ہاں پیدا ہونے والی ماہ نور کی کوئی بھی ایسی تصویر نہیں لگاتی تھیں جس میں بچی کا چہرہ واضح ہو عموماً عائشہ خان جب بھی اپنی بیٹی کے ساتھ کوئی بھی تصویر شیئر کرتی تھیں تو وہ کسی ایموجی یا کسی دوسرے طریقے سے بچی کا چہرہ نہیں دکھاتی تھیں۔
تاہم گزشہ روز انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کی سائیڈ پوز کی ایک ایسی تصویر شیئر کی عائشہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی جانے والی تصویروں میں ماہ نور کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے تصویر میں بیٹی کو اپنی محبت بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اپنی بیٹی کا چہرہ نہ دکھانے پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا بھی رہا اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حوالے سے تنقید بھی کی گئی تھی۔
چند ماہ قبل اداکارہ نے ایک فیملی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بیٹی کے چہرے پر ایموجی لگا کر اسے چھپادیا تھا جس پر ایک صارف نے تنقید کی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CByyAp9FcTG/?utm_source=ig_embed
صارف نے کہا تھا کہ بیٹی کا چہرہ چھپانے کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا تھا کہ مغربی ممالک میں لوگ اپنے بچوں کی تصویریں دیواروں پر لگاتے ہیں جبکہ یہاں ہم دیسی بچوں کے چہرے ایسے چھپاتے ہیں جیسے کسی اور کے بچے ہی نہیں ہیں۔
عائشہ خان نے صارف کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ اگر مجھے کوئی تصویر اچھی لگے گی تو میں پوسٹ کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ تصویر پوسٹ کرتے وقت ماہ نور کا تصویر میں شامل ہونا یا نہ ہونا بھی انہی کی مرضی پر منحصر ہے اور آپ تصویر شیئر کیے جانے کی وجہ بالکل نہیں سمجھ پائے کہ بچوں کے ساتھ تصویر کھنچوانا کتنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ عائشہ خان نے 2018 میں شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ وہ اپنی زندگی کا ایک اہم قدم اٹھانے جارہی ہیں۔
جس کے بعد 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔