ممبئی: بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور ایشوریا رائے کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آ گئی-
باغی ٹی وی : سینئر فلمی صحافی حنیف زاویری نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ ایشوریا کے والدین سلمان خان کو اپنی بیٹی کےلیے مناسب نہیں سمجھتے تھے ان کا خیال تھا کہ سلمان محض ایشوریا کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، جبکہ سلمان اس رشتے کو سنجید گی سے لے رہے تھے سلمان پر پہلے بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کا لیبل لگا ہوا تھا، جس کی وجہ سے ایشوریا کے والدین کو شک تھا۔
حنیف زاویری کے مطابق سلمان خان چاہتے تھے کہ وہ جلد از جلد ایشوریا سے شادی کرلیں، لیکن ایشوریا اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں اور وہ اس وقت شادی کےلیے تیار نہیں تھیں یہی وہ نقطہ تھا جہاں سے دونوں کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے۔
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کے مواخذے سے انکار
نومبر 2000 کی ایک رات، سلمان خان ایشوریا کے اپارٹمنٹ پہنچے اور زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانے لگے کہا جاتا ہے کہ سلمان صبح تین بجے تک دروازہ پیٹتے رہے، یہاں تک کہ ان کے ہاتھ زخمی ہوگئے آخرکار، ایشوریا نے دروازہ کھولا، اور سلمان وہاں صبح 6 بجے سے را ت 8 بجے تک رکے رہے، اس واقعے نے دونوں کے تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔
اس واقعے کے بعد، ایشوریا کے والد نے سلمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی سلمان نے بعد میں اپنی غلطی تسلیم کی اور خود کو اس واقعے کا ذمے دار ٹھہرایا میڈیا میں یہ خبریں آگ کی طرح پھیل گئیں، اور ایشوریا نے سلمان سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا،بجلی گھر کے 8 پیداواری یونٹ بند
ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بریک اپ کے بعد بھی سلمان انہیں فون کرتے تھے اور الٹی سیدھی باتیں کرتے تھے انہیں شک تھا کہ ایشوریا کا کسی اور اداکار کے ساتھ تعلق ہے ایشوریا کے مطابق، سلمان کا رویہ انہیں شدید پریشان کرتا تھا۔
دوسری طرف، سلمان نے بھی اپنے دفاع میں کہا کہ وہ کبھی کسی کو چوٹ نہیں پہنچاتے، بلکہ خود کو تکلیف دیتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دیوار پر اپنا سر مار کر خود کو چوٹ پہنچائی تھی۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری
بعد ازاں ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن سے شادی کی اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں دوسری طرف، سلمان خان بھی اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی میں مصروف ہیں،لیکن آج بھی، جب بھی سلمان اور ایشوریا کی جوڑی کا ذکر آتا ہے، مداحوں کے ذہن میں یہی سوال ابھرتا ہے ’’کیا ہوا تھا جو ان کی محبت کا یہ انجام ہوا؟‘‘ شاید یہ راز ہمیشہ کے لیے ان دونوں کے دل میں ہی دفن رہے۔