اداکارہ صنم جنگ نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔صنم جنگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مینارِ پاکستان واقعے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انتہائی ناگوار واقعہ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ واقعہ انتہائی مایوس کن اور خوفناک بھی ہے کہ خواتین کو سرعام ہراساں کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا یہ آپ کی ماوں نے آپ کو سکھایا ہے کیا آپ کے مذہب نے آپ کو یہ سکھایا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ ہم مذہب کے بارے میں بات صرف تب کرتے ہیں جب معاملہ خواتین کے لباس کا ہو، اِن بدکردار لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے ۔اداکارہ نے لکھا کہ بیمار ذہنیت رکھنے والے ان تمام 400 لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، ہر روز ایک نئی کہانی ہیڈلائنز بناتی ہے۔