اسلام آباد:احد چیمہ کے دو بیٹوں کی فیس معا فی کا معاملہ، ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دے دیا-
باغی ٹی وی :لاہور کے معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے استعفی کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول ہوئی ہے۔ باغی ٹی وی نے گزشتہ روز گورنر پنجاب کی جانب سے احد چیمہ کے دو بیٹوں کی فیس معافی کی خبر بھی شائع کی تھی۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بغیر ہی گورنر پنجاب نے فیس معاف کی تھی –
اس حوالے سے جاری بیان میں ایچی سن کے پرنسپل نے کہا کہ اب تک آپ نے اس خط کو سراہنے کے لیے بورڈ کی سطح پر جو کچھ ہو رہا ہے اسے پڑھا اور سنا ہو گا۔ میں نے ایچی سن کو چھوڑنے کا ارادہ اس طرح نہیں کیا تھا لیکن میں آپ کے ساتھ یہ بات شئیر کرنا چاہتا ہوں کہ تہائی ناقص عطیات کے تسلسل نے میرے پاس استعفی دینے کے علاوہ کوئی اور انتخاب نہیں چھوڑا-
ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس …
انہوں نے کہا کہ اپنے پورے وقت میں اصول کے طور پر میں نے ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کی ساکھ کی حفاظت کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی دوست کی فیس معاف کرنے پر ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفی دیا ہے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے احد چیمہ کے دو بیٹوں کی فیس معاف کی تھی جس پر پرنسپل نے ادارے میں مداخلت قرار دیتے ہوئے عہدے سے استعفی دیا-
شاہد آفریدی پر تنقید ،پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام خط میں لکھا کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ اتنی زیادہ مداخلت کامیابی سے چلنے والے اسکول کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا، یکم اپریل کو اسکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔