لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

0
101

اسلام آباد :آج لاکھوں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے , اعتکاف کا آغاز آج نماز عصر سے شوال کا چاند نظر آنے تک ہوگا, اسلام آباد میں سب سے بڑا شہر اعتکاف جامع مسجد دارالعلوم ذکریا ترنول میں بسے گا جس میں معتکفین کہ تعداد تین ہزار ہوگی, دوسرا بڑا شہر اعتکاف آئی ایٹ میں واقع محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مسجد تقویٰ میں بسے گا جس میں ایک ہزار کے لگ بھگ مردوخواتین اعتکاف کریں گے اور تیسرا بڑا شہر اعتکاف مرکزی جامع مسجد فیصل میں سجے گا جس میں معتکفین کہ تعداد 750 ہے اس کے علاوہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام مرکز الاسلامی جی سکس میں 67 مرد اور 33 خواتین اعتکاف کریں گی, مرکزی جامع مسجد المعروف لال مسجد میں ڈیڑھ سو افراد اعتکاف کریں گے.اس کے علاوہ شہر کی ہر مساجد میں لوگ اعتکاف کرکے اپنے اللہ کے سربسجود ہوں گے, معتکفین کے سحری اور افطاری کا بندوبست مساجد کی انتظامیہ کی طرف سے ہوگا اور جو محکمہ اوقاف کے تحت مساجد ہیں ان میں سحری و افطاری کا بندوبست محکمہ اوقاف کی جانب سے ہوگا. مسجدتقویٰ آئی ایٹ کے ناظم اعتکاف نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں معتکفین کے لیے سحری و افطاری کا بندوبست بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ ان دس دنوں میں ان کی اسلامی تربیت پر بھی زور دیا جاتا ہے ایک عالم دین ان پر متعین کیا جاتا ہے جو ترجمۃ القرآن, تفسیر, احادیث اور دیگر مسائل کے حوالے سے معتکفین کو گائیڈ کرتا ہے اس کے علاوہ ائیر کنڈیشنڈ ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور ڈسپنسری و کنٹین بھی قائم کی جائی گی تاکہ معتکفین کو کسی مسئلے میں پریشانی نا ہو

Leave a reply