ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام سیاحت کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام سیاحت کے عالمی دن پر تقریب کا انعقاد، مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ایئر یونیورسٹی نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر مقامی سیاحتی ادارے نیشنل ٹورازم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت ورلڈ ٹورازم ڈے منانے کیلئے ایئریونیورسٹی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکے دوران دونوں اداروں میں ملک میں ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت کی دستاویز پر دستخط کیے،
اس حوالے سے وائس چانسلر ایئر مارشل (ر)جاوید احمد کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک صرف سیاحتی سرگرمیوں کی بدولت وافر مقدار میں زرمبادلہ کما رہے ہیں، انہوں نے موجودہ حکومت کی سیاحتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، ملک بھر میں موجود بے شمارتاریخی مقامات کی تزئین و آرائش عالمی سیاحوں کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول کراسکتی ہے۔ نیشنل ٹورازم پاکستان کے سربراہ ذیشان شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستان کے سیاحتی مقامات کی بھرپور انداز میں تشہیر کررہے ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک قومی سطح پر ٹورازم پورٹل پر توجہ مرکوز کی جائے

اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز فضائلہ علی نے آگاہ کیا کہ ایئر یونیورسٹی سیاحتی میدان میں اپنا نام بنانے کے خواہشمند طلباء وطالبات کیلئے ٹورازم منیجمنٹ میں چار سالہ بیچلرڈگری بھی آفر کررہی ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ عالمی وباء کورونا نے سیاحتی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں اندرون ملک سیاحت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

مذکورہ تقریب کے شرکاء میں وائس چانسلر ایئرمارشل (ر)جاوید احمد، رجسٹرار ایئر کموڈور (ر)عبدالوہاب موتلہ، ڈائریکٹر کیو ای سی ایئر کموڈور (ر)احمد حسن، ڈائریکٹر اکیڈمکس ایئر وائس مارشل طارق متین، ڈین بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر معین اعزاز ظفر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز فضائلہ علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صباح الدین قاضی، پلیسمنٹ آفیسر گلناز بتول اور مصباح شاہد شامل تھے۔

Comments are closed.