صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی میرے لیڈر ہیں اور اگر میں ایوان صدر میں نہ ہوتا تو پھر جیل میں ہوتا جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے مزید کہا کہ اگر میں ایوانِ صدر میں موجود ہوتا تو 57 (1) ایکٹ میں جو ترمیم کی گئی اس پر دستخط نہیں کرتا، کیونکہ وہ آئین کے خلاف ہے، ’جو بھی ہوا وہ جب ہو جب میں حج پر گیا ہوا تھا۔


الیکشن ایکٹ کی شق 57 اور 58 میں ترمیم کی گئی ہے جسکے تحت الیکشن کی تاریخ کا اختیار صدر مملکت سے واپس لے لیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نیا شیڈول اور عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جبکہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چین کا نئے بحری جہازوں سے امریکہ اور روس کی گائیڈڈ میزائل آبدوز کی صلاحیتوں کا تعاقب
زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

صدر عارف علوی نے سینئر صحافی حامد میر سے بات چیت میں کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جب سپریم جوڈیشری نے( الیکشن ) اس بات کو اپنی نظر میں لے لیا ہے تو وہاں سے بہت ہی مناسب فیصلہ آئے گا .

Shares: