چھوٹی سکرین کی باصلاحیت اداکارہ آئزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. دونوں سات برس پہلے شادی کے بندھن میں بندھے ان کے دو بچے ہیں. یہ خوبصورت جوڑا اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے پہنچا ہے کینڈا. وہاں ان دونوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ منائی اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ. اس موقع پر دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. آئزہ اور دانش نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تصاویر شئیر کیں.ان کے مداحوں نے ان تصاویر کو بے حد سراہا اور ان کو شادی کی مبارکباد دی. دانش اور آئزہ نے پسند کی شادی کی تھی دونوں اس رشتے میں کافی خوش دکھائی دیتے ہیں. دانش تیمور اور آئزہ خان کا
کیرئیر دیکھا جائے تو آئزہ دانش سے آگے نظر آتی ہیں. ان کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے اس میں ان کے کردار پر کافی تنقید ہوئی لیکن وہ اس تنقید سے بالکل بھی نہیں گھبرائیں. دانش تیمور نے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا لیکن وہ بڑی سکرین پر شائقین کو کچھ زیادہ متاثر نہ کر سکے. تاہم ابھی تک آئزہ خان نے بڑی سکرین پر کام نہیں کیا. آئزہ خان کی چھوٹی سکرین پر جوڑی عمران عباس کے ساتھ بہت سراہی جاتی ہے.








