اداکارہ عائزہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابیوں پر بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت پاپڑ بیلے ہیں. جو مقام حاصل ہوا ہے کہ اسکو پانے کے لئے بہت محنت کی ہے،. انہوں نے کہا کہ انسان کامیابی تو حاصل کر لیتا ہے لیکن اسکو برقرار رکھنے کےلئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے. جب کسی کا ایک پراجیکٹ ہٹ ہوتا ہے تو وہ پریشر میں آجاتا ہے کیونکہ لوگوں کی اس سے توقعات بڑھ جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ انسان کو وقت کی پابندی لازمی کرنی چاہیے ، میں نے ہمیشہ وقت کی بہت پابندی کی ہے اور دوسروں کو بھی یہی تلقین کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس مقام پر پہنچایا ہے.
آئزہ خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میںبہت سارے ایسےفنکار ہیں جن کے کام سے میں بےحد متاثر ہوں،. مجھے جب کوئی ملتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ ہماری فیورٹ ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور میں اپنے رب کی ذات کا شکر ادا کرتی ہوں. یاد رہے کہ آئزہ خان ڈرامہ انڈسٹری کی سپر سٹار مانی جاتی ہیں ان کے کریڈٹ پر پیارے افضل اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.
گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی








