وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔
باغی ٹی وی : فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ آزاد کشمیر انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے ، ،،،، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ #AJKElections2021 #AJKElectsPTI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 25, 2021
انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی سے اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے اور آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔
واضح رہے کہ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو آج شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میدان میں موجود ہیں۔