تحریک لبیک پاکستان کے چیرمین سعد رضوی کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آج شام 5 بجے سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں.
ان کی رہائی کے آرڈرکوٹ لکھپت جیل حکام کوموصول ہوگئے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق آج شام 5 بجے سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا جائے گا.
یاد رہے 3 جولائی کی پیشی میں لاہورہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی استدعا کے باوجود سعد رضوی کی نظربندی کوختم کرنے کا حکم جاری کردیا تھا، تمام مقدمات سے رہائی کیلئے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم جاری کیا تھا، سعد رضوی کو لاہورسے گرفتارکیا گیا تھا، کارکنان کواشتعال انگیزی پھیلانے کے جرم میں گرفتارکیا گیا تھا، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف کارکنان میں اشتعال دیلانے کے جرم میں پکڑا گیا تھا، لاہور ہائی کی سابقہ پیشی میں ان کی نظر بندی کو ختم کیا گیا تھا، آج ان کی جیل سے رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں گے.

Shares: