‏آج سے 4 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے،مرتضیٰ وہاب

0
37

‏ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں ‏آج سے 4 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے، کراچی میں 22 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، گزشتہ سال جولائی سے اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ‏خان صاحب خود تکلیف سے گزرے تو لوگوں کو تلقین کر رہے ہیں، عمران خان 13 ماہ بعد کورونا سے محفوظ رہنے کا کہہ رہے ہیں، جب ہم کورونا ایس او پیز پر عمل کا کہتے تھے تو کپتان مذاق اڑاتے تھے، ‏وفاق کہتا تھا کہ سندھ حکومت معیشت تباہ کر رہی ہے، کورونا وائرس سازش نہیں حقیقت ہے، لوگ ویکسین ضرور لگوائیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، جب وزیراعظم، وفاقی وزرا ماسک نہیں پہن رہے تو عام آدمی کیا کرے گا.

Leave a reply