اج ٹوئٹر اور پی ڈی ایم خاموش ہیں،کیونکہ ان کے پیسے باہر ملکوں میں پڑے ہوئے ہیں،حلیم عادل

0
55

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی پریس کلب حیدرآباد پہنچ گئی۔ریلی میں مشیر گورنر سندھ علی جونیجو پی ٹی آئی کے قائدین سید ذوالفقار شاہ، خاوند بخش جہیجو، ایڈووکیٹ علی پلھ، پیر زمان شاہ جیلانی، حاجی عبدالرزاق میمن، الطاف نظامانی، امین اللہ موسیٰ خیل، عمران قریشی، علی ہنگورو، جمشید شیخ، ڈاکٹر مستنصر بلا، اویس پٹھان، محسن گھمن، ارسلان گھمن، پیر مرتضیٰ شاہ جیلانی، کیو محمد حاکم، نواب ابوبکر تالپور اور دیگر شامل۔
حیدرآباد میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اج ٹوئٹر اور پی ڈی ایم خاموش ہیں،کیونکہ ان کے پیسے باہر ملکوں میں پڑے ہوئے ہیں،ہم کیسے پیچھے رہ سکتے تھے، ہمارے فلسطینی بھائیوں پر ظلم و بربریت کا شکار ہیں، فلسطینی بچوں اور خواتین پر بمباری کی جا رہی ہے، اس مشکل وقت میں عالم اسلام کے لیڈر عمران خان نے قدم بڑہایا، جب ہم عمران خان کے وزیراعظم ہونے کا نعرہ لگاتے ہیں تو سر فخر سے بلند ہوا، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں عمران خان نے سب سے پہلے فلسطین کے وزیر اعظم کو کال کی، عمران خان نے بلاک بناکر اسرائیلی وزیراعظم پر پریشر ڈالا، پریشر کے باعث اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوا، آج جگہ جگہ ریلی یہ ثابت کررہی ہے سندھ سمیت پورا پاکستان فلسطین کیساتھ ہے؛یم عادل شیخ نے کہا آج ہمارے ساتھ پوری قیادت اور رہنما شامل ہیں، آج اسرائیل اور فلسطین کی بات ہورہی ہے نوازشریف کی بات نہیں، نوازشریف تو پہلے ہی گو ہوچکے نواز شریف کے ٹین ٹپڑ گول ہوچکے ہیں،آج سب کی بولتی بند کیوں ہے، سب خاموش ہیں، آج چھوٹے شریف اور محترمہ کی بولتی بند ہے، آج بلاول بھٹو، وزیراعلی سندھ، اچکزئی سمیت سب کی زبان بند ہے، لعنت ہے ان کی قیادت پر یہ سب خاموش ہیں، ان سے سب کے پیسے باہر پڑے ہیں، اس لئے خاموش ہیں، یہ سمجھتے ہیں اگر یہ بولے تو ان کی دولت ڈوب جائے گی.

Leave a reply