اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن اور گوندا کا بیٹا ہرش وردھن شادی کے بندھن میں بندھیں گے ایسی خبریں تسلسل سے آرہی ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے بھی دکھائی دیتے ہیں. اجے دیوگن کی بیٹی نیسا نے اپنے سسر گوندا کے سامنے شادی کرنے کےلئے تین شرائط رکھ دی ہیں پہلی شرط یہ ہے کہ ہمارے اور آپ کے خاندان میں برابری ہو گی ہم لڑکی والے ہیں ایسا کوئی پریشر نہیں دیا جائیگا. دوسری شرط یہ کہ میں جس طرح کے کپڑے پہنتی ہوں مجھے ویسے ہی پہننے دئیے جائیں گے مجھے یہ نہیں کہا جائیگا کہ میں ان کو تبدیل کروں یا چھوٹے کپڑے نہ پہنوں ہاں میںایسا کوئی کام نہیں کروں گی یا ایسی ڈریسنگ نہیںکروں گی کہ جس سے سسر گوندا کو شرمندگی کا سانا کرنا پڑے تیسری اہم شرط یہ رکھی
کہ میں ایکٹنگ کرنا نہیںچھوڑوں گی مجھے یہ نہ کہا جائے کہ شادی کے بعد ایکٹنگ چھوڑ دوں، گو کہ میں نے اپنا کیرئیر ابھی شروع نہیں کیا لیکن میں شروع کرنا چاہوں گی اور شروع کرنے سے پہلے ہی اس کو ختم نہیںکرنا چاہتی. کہا جاتا ہے کہ گوندا نے اپنی ہونے والی بہو سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کریگی اس پر نیسا نے اپنے سسر کے سامنے رکھ دی ہے یہ شرطیں اور امید کی ہے کہ ان شرطوں کو مانا جائیگا. نیسا اپنی والدہ کاجول سے کافی سے متاثر ہیں اور وہ ان جیسی بننا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت تو نیسا نے اپنے سسر کے سامنے رکھ دی ہیں تین شرطیں.