روہت شیٹی کی اجے دیوگن کے ساتھ 2011 میں سنگھم آئی اس میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں تھے، اس کے بعد سنگھم ریٹرنز آئی،دونوں فلموں کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملی. اس کے بعد سمبا اور سوریاونشی 2021 میں ریلیز ہوئیں۔ان دونوں کے مداح سنگھم تھری کے منتظر تھے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ اجے اور روہت سنگھم تھری دوبارہ بنانے جارہے ہیں.یہ خبر فلمی ویب سائٹس پر چل تو رہی ہے لیکن اجے اور روہت نے باضابطہ طور پر سنگھم تھری کا اعلان نہیں کیا. جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر ہوگی.
اپنے ایک پرانے انٹرویو میں روہت شیٹی اتنا ضرور کہہ چکے ہیںکہ وہ سنگھم 3 کی تیاری کررہے ہیں اس پر کام شروع ہو چکا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ابھی اجے مصروف ہیں اسلئےہم اگلے سال اپریل میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے.یاد رہے کہ روہت شیٹی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں اور اجے دیوگن بھولا جیسی فلموں میں مصروف ہیں. اجے دیوگن نے نوے کی دہائی میں اپنا کیرئیر بطور ایکشن ہیرو شروع کیا بعد ازاں انہوں نے ہر طرح کا کردار ادا کرکے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں.