کئی بھارتی فنکار ایسے ہیں جن کے بچوں کو ہندی میں بات کرنی نہیں آتی اس کے برعکس وہ انگلش میں کمال روانی کے ساتھ بات کرتے ہیں. جن فنکاروں کے بچے ٹھیک طرح سے ہندی نہیں بول پاتے ان میں اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا ہے سر فہرست ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں ہندی میں بات کرنے کی کوشش کی وہ کہنا یہ چاہ رہی تھیں کہ میں بچپن سے ہی کتابیں پڑھنے کی عادی ہوں کبھی کبھی تو دن میں دو دو کتابیں ختم کر لیتی تھی ، آپ سب کو بھی کتابیں پڑھینی چاہیں اور پڑھنے کو عادت بنانا چاہیے ، یہ سب وہ روانی سے نہ بول پائیں
اور جتنا بھی بولا اس میں بھی ہندی ٹھیک نہیں تھی اس پر مچ گیا وبال اور لے لیا گیا اجے دیوگن کو آڑھے ہاتھوں جنہوں نے ہمیشہ ہی ہندی نہ بول پانے والوں کو سنائیں خوب کھری کھری انہوں نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ ہندی ہر گھر میں بولی جانی چاہیے لیکن اب سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ دوسروں کو ہندی کو گیان دینے والے اپنے ہی گھر میں اپنے بچوں کو ہندی نہ سکھا سکے. یاد رہے کہ نائیسا کے علاوہ کرینہ کپور جھانوی کپور و دیگر روانی سے ہندی نہیںبول سکتیں.