وشال ویرو دیوگن جو کہ اجے دیوگن کے نام سے جانے جاتے ہیں ، اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں چار نیشنل فلم ایوارڈز اور چار فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں ، 2016 میں انہیں حکومت ہند نے ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا تھا۔اجے دیوگن کا شمار ہندی سینما کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے. اجے ایک فلم کا 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپوں میں معاوضہ لیتے ہیں . ان کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں اور پرائیویٹ جیٹ ہیں . ان کے پرائیویٹ جہاز کی قیمت 84 کروڑ ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کے اثاثوں کی کل قیمت 244 سے 447 بھارتی کروڑ روپے ہے۔یاد رہے کہ اجے دیوگن نے 1991 میں فلم
پھول اور کانٹے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، اس بعد انہوں نے ، جگر ، دل والے ، دل جلے ، جیسی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے کامیڈی کردار بھی کئے. اجے دیوگن کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر کمال بزنس کیا لیکن ٹوٹل دھمال ایسی فلم ہے جس نے 2017 میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا . اجے نے اداکارہ کاجول کے ساتھ شادی کی . اجے دیوگن کی ایک پروڈکشن کمپنی ہے جس کا نام اجے دیوگن ایف فلمز ہے یہ 2000 میں بنائی گئی تھی اس پلیٹ فارم سے انہوں نے یو می اور ہم جیسی فلمیں بنائیں.