بالی وڈ کے مقبول ترین سُپر اسٹار اداکار اجے دیوگن کے چھوٹے بھائی اور فلم ڈائریکٹر انیل دیوگن گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی : بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کے بھائی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ رات 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے-اس حوالے سے اجے دیو گن نے اپنے بھائی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کے حوالے سے اپنے مداحوں کو اطلاع دی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی وڈ سپر اسٹار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے بھائی انیل دیوگن کو گزشتہ شب کھودیا، بھائی کی بے وقت موت نے ہمارے خاندان کو دکھی کردیا ہے پورا خاندان اسکی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتا رہے گا۔

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ان کا خاندان انیل دیوگن کی آخری رسومات کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے محدود پیمانے پر انجام دے گا۔

یاد رہے کہ انیل دیوگن نے اجے کی فلم راجو چاچا اور بلیک میل کی ڈائریکشن دی تھی جبکہ فلم سن آف سردار کے کرییٹو ڈائریکٹر بھی وہی تھے۔

Shares: