شنگھائی تعاون تنظیم:ایس سی او رکن ممالک کا اجلاس، اجیت ڈوول کا پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض مسترد
اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم:ایس سی او رکن ممالک کا اجلاس، اجیت ڈوول کا پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض مسترد،اطلاعات کے مطابق بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور شکست کا سامنا، اجیت ڈوول کا پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض مسترد کر دیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سیکورٹی ایڈوائزر کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض کیا جسے مسترد کر دیا گیا۔
معید یوسف نے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران پس منظر میں نیا نقشہ لگایا ہوا تھا، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کشمیر سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تائید کی گئی۔