بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف اور یوم استحصال کشمیر سے متعلق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر نے پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے، کشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے۔قرارداد میں حریت قیادت کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ اسی طرح حریت قیادت اورغیرملکی میڈیانمائندوں کی گرفتاری کی مذمت بھی کی گئی۔

قرارداد میں بھارت کے5اگست کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے، قوم شہر شہر قریہ قریہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلی میں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اسمبلی میں سیا ہ ماسک پہن کر پہنچے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح کیا ، علی امین گنڈا پور اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Shares: