معروف اینکر اجمل جامی نے پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کو یوم استحصال کشمیر منائے جانے سے چند گھنٹے قبل بھارتی گلوکار کشور کمار کے حق میں ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،
یوم استحصال کشمیر منانے سے چند گھنٹے پہلے معروف پاکستانی "کمینٹیٹڑ" کو کشور کمار کی یاد ستائے جا رہی تھی. کبھی روی شاستری کو بھی دیکھا ملکہ ترنم کو یاد کرتے ہوئے؟
P.S
From your own "valet of intellect" 🙂
Otherwise art knows no boundaries. https://t.co/5WqCjgC5FR— Ajmal Jami (@ajmaljami) August 5, 2020
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجمل جامی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںلکھا ہے کہ یوم استحصال کشمیر منانے سے چند گھنٹے پہلے معروف پاکستانی "کمینٹیٹڑ” کو کشور کمار کی یاد ستائے جا رہی تھی. کبھی روی شاستری کو بھی دیکھا ملکہ ترنم کو یاد کرتے ہوئے؟
اجمل جامی کی اس ٹویٹ پر کمنسٹس کرتے ہوئے کئی دیگر صارفین نے بھی رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سلمان احمد صوفی نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ جدھر صاحب نوکری کرتے ہیں وہاں کے لوگوں کی یاد ذیادہ ستاتی ہے آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ اگلے ماہ پی ایس ایل بھی سٹارٹ ہونے کو ہے انہیں کمنٹری بھی تو کرنا ہے۔۔۔۔
جدھر صاحب نوکری کرتے ہیں وہاں کے لوگوں کی یاد ذیادہ ستاتی ہے آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ اگلے ماہ پی ایس ایل بھی سٹارٹ ہونے کو ہے انہیں کمنٹری بھی تو کرنا ہے۔۔۔۔
— Salman Ahmed Sufi (@SalmanAhmed095) August 5, 2020