اجمل وزیر کواپنے خلاف الزام پر دفاع کا حق، کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑا جائے گا،شوکت یوسفزئی

0
56

اجمل وزیر کواپنے خلاف الزام پر دفاع کا حق، کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑا جائے گا،شوکت یوسفزئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف پی ٹی آئی کی زیرو ٹالرینس ہے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اجمل وزیر کواپنے خلاف الزام پر دفاع کاحق ہے،اجمل وزیر کی آڈیو کی فرانز ک انکوائری ہوگی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام وزرا کو سختی سے کہا کہ ان کی ہربات پرنظر ہے،

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراطلاعات شبلی فراز نے ٹھیک کہا کہ ہم کرپشن کا خاتمہ کرنے آئے ہیں،کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی ابتدا اچھی ہے،وزیراعظم خود کہہ چکے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑا جائے گا،رانا مشہود ویڈیو کے بعد بھی ان کو وزیربنا دیا گیا،پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف جو بات کی اس پر عمل پیرا ہے،

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ مالم جبہ کیس کی اندرونی کہانی کا پتہ ہی نہیں ،الزامات لگائے جارہے ہیں،مالم جبہ اراضی پرحکومت نے کہا کہ سرکاری زمین ہے ایسے نہیں دی جاسکتی مالم جبہ اراضی کے معاملے کو اسکینڈل کا نام دیا گیا،

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے درمیان کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے

معاون خصوصی کامران خان بنگش کو اطلاعات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بریکنگ، مشیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

اجمل وزیر کا استعفیٰ طوطوں کی اڑان شروع ہو چکی ہے، سینیٹر روبینہ خالد

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں آڈیوٹیپ کے حوالے سے حقائق کی انکوائری کا کہا گیاہے۔

عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اجمل وزیر خود میدان میں آ گئے،اہم اعلان کردیا

Leave a reply