بھارتی فلم اسٹار انیل کپور کا کہنا ہے کہ میری فلم ’وہ سات دن‘ کے 37 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی کیا کچھ اچھے تھے اور کچھ برے لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر انیل کپور نے 1983 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’وہ سات دن‘ کی کچھ یادگار تصاویر شئیر کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔
https://www.instagram.com/p/CBx_CdNhlGB/
انیل کپور نے لکھا کہ میں ہمیشہ کی طرح اپنے کام میں مشغول آج بھی ماضی کے بارے میں سوچنے کے بجائے مستقبل کے بارے میں سوچتا ہوں ماضی میں جو بھی ہوا ہو چاہے اچھا ہوا یا برا میں کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا ہوں۔

اداکار نے لکھا کہ ’میری فلم ’وہ سات دن‘ کو 37 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی کیا، کچھ اچھے تھے اور کچھ برے لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پھر میں ایک اسٹار بنا، اس کے بعد سُپر اسٹار پھر بین القوامی سٹار بھی بنا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں فلاپ اداکار کی فہرست میں شامل ہوا۔

انیل کپور نے لکھا کہ اس کے بعد دوبارہ اپنے کام اور محنت سے اسٹار بنا لوگوں نے پسند کیا اور پھر سدا بہار اداکار کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

انیل کپور نے لکھا کہ مجھ پر لیبل بھی لگائے گئے، تنقید بھی کی گئی لیکن میری زندگی میں ان کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی میں ان کو سنجیدگی سے لیتا ہوں کیونکہ میں اپنی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہوں۔

اداکار نے کہا کہ اس طرح میری زندگی کے یہ 37 سال گزرے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی زندگی کے آنے والے سالوں میں بھی ایسے ہی رہوں گا۔

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ میں اپنےاپنے تمام مداحوں، ساتھی اداکاروں، اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا حوصلہ بلند کیا۔

Shares: