ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

0
58

کراچی :قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان وفات پا گئے۔،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کی وفات کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کی وفات پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مددکرنےکی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھا رہی تھی ، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی تھی

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت علی خان کے بیٹے کی عیادت کی تھی۔صدر مملکت اکبر لیاقت علی خان کے گھر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی تھی

عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

Leave a reply