عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وفاقی وزیر داخلہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ 55سال پرمحیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی،عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کا جرا ت و بہادری سے مقابلہ کیا،پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے،زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں، ہمیں بھی بطور جماعت، ریاست اور قوم اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،نوشتہ دیوار ہے کہ ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ حکومت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو ملک، آئین اورجمہوریت زیادہ عزیز ہیں

سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کے ان ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے نظریہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے شہادت پائی اور جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کے لیئے وقف کردی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین آمروں کو شکست دیکر جمہوریت کو فتحیاب کیا۔ عوام کیلئے جان کیسے قربان کی جاتی ہے یہ حوصلہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ورثہ ہے۔ کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی کے کارکن بھی بے مثال ہیں۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید بھی جھک کر جی سکتا تھا مگر وہ تاریخ کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کرتے تھے وہ تختہ دار بھی بڑے شان سے گئے اور تاریخ ساز بن گئے۔سرخ سلام ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو جس نے ملک اور قوم کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر کبھی اف تک نہیں کی۔محترمہ بینظیر شہید نے ایک لڑکی ہوتے ہوئے اقتدار پر قابض ایک وحشی اور سفاک ٹولے کی مزاحمت کی وہ نہتی اور خالی ہاتھ تھی مگر ان کی جمہوری جدوجہد نے طاقتور آمروں کے بت پاش پاش کردیئے۔آج گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہے مگر ان کے قاتلوں کا کوئی نام نشان نہیں ہے۔

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو آج بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید یاد ہیں مگر انہیں سیاسی منظر ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا۔ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی پیروکار ہیں ہم میں اور ہمارے مخالفین میں ایک فرق ہے ہم جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں اور ہمارا ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کہتی تھیں کہ میرا دل اس وقت دکھی ہوتا جب میں اپنے ملک کے بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کرتے ہوئے دیکھتی ہوں میں شہید بی بی کی اس فکر مندی کوکبھی بھی بھول نہیں سکتا۔ آنے والا وقت میرے وطن کے ان بچوں کے بہترین مستقبل کا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کے خواب کی تکمیل کریں گے جو ان کا منشور ہے۔نوجوان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین کے قافلہ میں شریک ہو کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کے قافلے میں شامل ہو جائیں۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد عوام بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کو حقیقت بنائیں گے۔ ہم پاکستان کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں۔ جہاں خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی ہوگی انہیں معاشرے میں باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو روزگار اور انہیں ترقی کی منزلیں طے کرنے کے موقع فراہم کرینگے اور ملک حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست ہوگی، ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی ملازمتوں اور ان سے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ملے گا، پاکستان ذراعت میں خود کفیل ہوگا۔تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کریگی اور انشاء ﷲ جمہوریت مضبوط ہو گی۔

Leave a reply