خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

0
70
shujaat

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال کے تناظرمیں خاندانی اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے،میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اورجماعت ایک پیج پرہیں جو افواہیں چل رہی ہیں اورچلوائی جارہی ہیں،وہ غلط ہیں، اب تک جو فیصلے ہوئے وہ میری رضامندی کیساتھ ہوئے، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا نامناسب بات ہے،

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا تھا تو اس کے بعد طارق بشیر چیمہ نے استعفی دے دیا تھا اور یہ خبریں گرد ش کر رہی تھی کہ ق لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، ق لیگ میں دو گروپس بن چکے ہیں، اور ق لیگ کے ووٹ بھی اب وزیراعظم کے خلاف جائیں گے، تا ہم چودھری شجاعت نے خاموشی توڑی ہے اور اب بیان دے کر واضح کر دیا ہے کہ باہمی رضا مندی سے فیصلے ہوئے ہیں، ہمارا آپس میں کوئی خاندانی اختلاف نہیں،

دوسری جانب سینئر صحافی سلیم صافی کہتے ہیں کہ پرویز الٰہی کےیوٹرن کی آڑلےکرحکومت یہ جھوٹا تاثر دے رہی ہے کہ نیوٹرل نےدوبارہ سیلیکٹیڈ کےسرپرہاتھ رکھ لیا ہےلیکن حقیقت یہ ہےکہ نیوٹرل بدستورنیوٹرل ہے۔پرویزالٰہی حکومتی بلیک میلنک کی وجہ سے عارضی طوربنی گالہ کے جادو کی شکارہوئےہیں لیکن یہ فیصلہ عمران اور پرویزدونوں کومہنگاپڑے گا۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے میں تھے اور کئی ملاقاتیں اپوزیشن رہنماؤں سے ہو چکی تھیں تا ہم گزشتہ روز حالات نے اچانک پلٹا کھایا اور پرویز الہیٰ حکومت کیمپ میں جا بیٹھے،

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے ، قومی اسمبلی میں گنتی کے عمل کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی ،منحرف اراکین آج کے اجلاس میں نہیں آئے ،سپیکر کی جانب سے گنتی کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ممبران نے ووٹ دیا۔ اسپیکر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن میں ووٹنگ کروانے کے پابند ہیں ،قومی اسمبلی کااجلاس 31مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا تحریک عدم اعتماد پربحث 31مارچ سے شروع ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ 2022 بروز جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

Leave a reply