اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

0
41

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

اتحادی حکومت کے تین سال کے دوران وعدے پورے نہ ہونے پر تحفظات کا شکار ہیں جس کی بناء پر فیصلے کرنے ہیں کہ حکومت میں رہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے پارٹی کارکنان کے درمیان اہم مشاورتیں جاری ہیں جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اپوزیشن کے ملاقاتوں کو اہم قرار دیدیا ہے

حکومت ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، کل اتوار کو جلسہ ہونے والا ہےجسے تاریخی جلسہ کہا جا رہا ہے، اس جلسے سے قبل حکومت اتحادیوں کو منانا چاہتی ہے،حکومت کا ایم کیو ایم اور ق لیگ سے پھر رابطہ حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات طے پا گئی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آج شام ہو گی ایم کیو ایم کا وفد کراچی سے اسلام آباد آئے گا ،ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے بات چیت ہو گی، ایم کیو ایم اپنے تحفظات پیش کرے گی اور حکومتی کمیٹی یقین دہانی کروائے گی کہ انکے سب مطالبات پورے کئے جائیں گے

ایم کیوایم رہنما شام 4 بجے کراچی سےاسلام آباد پہنچیں گے، دوسری جانب ایم کیو ایم پی پی سے صوبے اور ن لیگ سے وفاق کے نکات پر ڈرافٹ تیار کرے گی ڈرافٹ کی تیاری سے متعلق کام شروع کر دیا گیا ہے ،ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کر دی ہے اپنے مطالبات لے کر 26 جنوری کو گئے تھے تاکہ سنا جا سکے ہم نے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں نہ کوئی اتحاد ہوا ہے نہ ہی کوئی معاہدہ ہوا ہے چاہتے تھے حکومت سندھ ان مطالبات کو سنے اور عمل کرے

ایم کیو ایم کی اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول، شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، وبائی وزیر سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا کا کہنا تھا کے ایم کیو ایم سے تمام معاملات طئے پاچکے ہیں ان کے جو مطالبات تھے ان کو حل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کرنے اور تحریک عدم اعتماد میں حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومتی وفد آج چودھری برادران سے ملاقات کرے گا، حکومتی وفد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے ملاقات میں اتحاد کے معاملات پربات چیت ہوگی، وفاق اورپنجاب کے معاملات زیرغورآئیں گے

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاملات طے نہ ہوئے تو اتحادی کل کے تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اپنا اعلان کرینگے ق لیگ ،ایم کیو ایم اور باپ نے ساڑھے تین سال میں حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد تینوں جماعتوں کے رہنماؤں سے آج کی حکومتی وفد کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہیں

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

وزیراعظم کو عدالت سے حکم امتناع نہ مل سکا

Leave a reply