اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

میری زندگی میں‌، میں‌ہمیشہ بہت ہی شاکر رہا ہوں
0
86
qaiser piya

سٹیج کے معروف اداکار قیصر پیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ خدا کی ذات ہمیں جب بہت زیادہ نواز رہی ہوتی ہے تو ہم یہ سمجھنے لگتے ہیں‌کہ جو کچھ ہمیں مل رہا ہے وہ ہماری محنت کی وجہ سے مل رہا ہے بھئی ، خدا کی رحمت کو اپنی چالاکی نہ سمجھیں، ٹھیک ہے آپ محنت کرتے ہیں تو اس کے بدلے میں‌خدا آپ کو نوازتا ہے لیکن یہ زہن میں‌رکھیں کہ خدا چاہتا ہے تو کسی کو بھی نوازتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی ذات جو بھی دیتی ہے اس پر شکر کرنا چاہیے ،

شکر کرنے سے رزق بڑھتا ہے اور فکر کرنے سے رزق میں کمی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں‌کہ خدا کی ذات ہی ہم سب کو نوازتی ہے ورنہ ہماری خدا کی رحمتوں کے آگے کوئی وقعت نہیں ہے. قیصر پیا نے کہا کہ میری زندگی میں‌، میں‌ہمیشہ بہت ہی شاکر رہا ہوں ، میں نے کبھی بھی بڑے بول نہیں بولے نہ ہی میں نے کبھی کسی کو کمتر جانا ہے. میں تو خدا کی رحمتوں کا جتنا بھی شکر گزار ہوں کم ہے.

مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

Leave a reply