پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

0
41

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پارٹی سے بیوفائی، غداری کرنے والوں کی تصویریں شہروں میں لگائی جائیں گی

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وزیراعطم کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دینا چاہتا ہے تو وہ پہلے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے، اگر کسی نے خلاف ووٹ دیا تو اسکو نااہل قرار دیا جائے گا اور انکی تصاویر شہروں میں آویزاں کی جائیں گی تا کہ سب کو پتہ چلے کہ پی ٹی آئی کا غدار کون ہے، جو بھی ہمارے خلاف جانا چاہتا ہے وہ پہلے استعفیٰ دے ، اور پھر الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کرے،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی دباؤ کے سامنے جھکنے کی بجائے دنیا میں عزت کے ساتھ کھڑے ہونے کا راستہ اختیار کیا ہم اتحادیوں کو انگیج کر رہے ہیں وہ اپنا فیصلہ خود کریں گےکچھ چیزیں ابھی شیئر نہیں کرسکتے سرپرائز دیں گے اگر وہ ابھی سامنے لے آئے تو مزا ختم ہو جائے گاجو حکمت عملی سامنے رکھیں گے اگر مزہ نہ آئے تو پیسے واپس

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ نے میڈیا میں آ کر ہمارے وزراء کے خلاف پروپگنڈہ کیا احسن اقبال جب ن لیگ کے دور میں وزیر تھے تو اپنے بھائی کو ٹھیکہ دیا، خواجہ آصف نے ایک مزدور کا پرمٹ لیا، اور ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، پاکستان کی برآمدات میں پہلی بار کمی اس وقت ہوئی جب خرم دستگیر وزیر تجارت تھے اور اسحاق ڈار کی کارکردگی ہر دور میں بدترین رہی،ن لیگ کی حکومت کو اپنے دور میں غلط اعداد و شمار فراہم کرنے پر ورلڈ بینک سے معافی مانگنی پڑی تھی

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی شاندار ہے کیونکہ خارجہ امور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کوئی مقابلہ نہیں اور پرویز خٹک کی بطور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کارکردگی شاندار رہی جبکہ وزیر تعلیم شفقت محمود کا تجربہ پوری کابینہ سے بہتر تھا۔ وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی واضح ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان پوسٹ کو زوال سے نکالا۔ سب نے اسد عمر اور ثانیہ نشتر کے اچھے کام اور تعلیم کی تعریف کی۔ بین الاقوامی اداروں نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بہترین قرار دیا اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جدوجہد سے سرکاری ٹی وی کو خسارے سے نکالا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

Leave a reply