حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

0
82

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے وزیراعظم عمران خان کواپوزیشن کے جال سے دوررہنے کا مشورہ دیا ہے

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے قمبر حمید اور رانا خالد محمود کی ملاقات ہوئی ہے،اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومتی اتحادی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جال میں پھنسنے کے بجائے حکومت ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرے ،اپوزیشن لیڈرجیسے بیانات سے حکومتی پوزیشن کمزورہوتی ہے اپوزیشن کی حکومت کومشتعل کرنے کی حکمت عملی ہوتی ہے،اتحادیوں نے ہرمشکل وقت میں حکومت کواپوزیشن کے پنجوں سے چھڑایا ،

ق لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جیسے بیانات سے انتظامی مشینری کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے ،اپوزیشن لیڈرز جیسے بیانات دینے سے حکو مت کی اپنی سیاسی پوزیشن کمزور ہوتی ہے حکو مت بڑے فیصلے کرنے سے پہلے اتحادیوں سے مشاورت کرنے کی روش اختیار کرے،حکو مت خواہ مخواہ اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بیرونی قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہونا ہو گا

واضح رہے کہ ق لیگی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے، جس اجلاس میں پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا فیصلہ کرنا ہے،اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی آپس میں رابطہ ہوا ہے، قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے ،شہزاد اکبر سے قبل بھی کئی مشیر استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ کئی کے قلمدان تبدیل کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم کے مشیر خزاجہ عبدالحفیظ شیخ استعفی دے گئے، مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی استعفیٰ دے گئے تھے

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

Leave a reply